ڈسکہ:ڈاکوئوں نے خاتون سے ایک لاکھ روپے لوٹ لئے
ڈسکہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار )مختلف وارداتوں میں شہری لٹ گئے ۔لبنیٰ شہزادی بینک سے ایک لاکھ روپے نکلوا کر جارہی تھی کہ کالج روڈ مسجد نور کے قریب دونامعلوم ڈاکوئوں نے پرس چھین لیا۔۔۔
جس میں رقم اور اے ٹی ایم کارڈتھا۔محلہ غنی پورہ کے بابر حسین کی د کان کی دیوار توڑ کر 3 نامعلوم افراد 17ہزارروپے ، گھی ، آئل کی پیٹیاں ، سگریٹ کے پیکٹ چوری کرکے لے گئے ،پل نہر بی آر بی سے اعظم ،محمدعثمان کی موترہ میں دکان کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔