یونین کونسل ملکہ میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری
گلیانہ(نامہ نگار )یونین کونسل ملکہ میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔
چیف کوآرڈی نیٹر ملک ظفر اقبال اعوان کی زیر نگرانی اور ایم این اے چودھری محمد الیاس کی دلچسپی سے جاری ترقیاتی کاموں میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 75 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے گلی جامع مسجد ملکہ، گلی حاجی ملک یونس اعوان، گلی ملک حبیب کہریال اور گلی ماسٹر محمد انصر سمیت مختلف گلیوں میں نالیوں اور پختہ سڑکوں کی تعمیر جاری ہے ، بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھی 25 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے ، جلد نئے بجلی کے پولز نصب کیے جائیں گے ۔