سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 10 لاکھ روپے ڈکیتی کے ملزم گرفتار

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 10 لاکھ روپے ڈکیتی کے ملزم گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 10 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

 تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر جیسے ہی باہر نکلا تو ڈاکو ئو ں نے اس سے گن پوائنٹ پر رقم چھینی اور فرار ہو گئے ، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی گوجرانوالہ کی مدد حاصل کی ، سیف سٹی کیمروں سے ملزموں کو واردات کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں پر گزرتے ہوئے شناخت کر لیا۔ حاصل شدہ ویڈیو شواہد متعلقہ پولیس ٹیم کے ساتھ فوری شیئر کیے گئے جس کی بنیاد پر پولیس نے اہم مقامات پر چھاپے مار کر ملزموں کو گرفتار کر لیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں