ضیاالحق نے سیاسی جماعتوں کو ختم کرنے کیلئے کلاشنکوف کلچر پروان چڑھایا :وزیر النسا

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین گوجرانوالہ ڈویژن کی صدر وزیرالنسا چودھری ایڈووکیٹ آف بولے نے کہاہے کہ۔۔۔
ضیا الحق ڈکٹیٹر کے 11سالہ دور کے اقدامات سے پاکستان میں جمہوریت کمزورہوئی ،سیاسی جماعتوں کوختم کرنے کے چکرمیں ملک میں کلاشنکوف کلچر ،فرقہ پرست جماعتوں،علاقائی قوم پرست جماعتوں کی سرپرستی کی گئی جس کے باعث ملک کے طول وعرض میں بدعنوانی ،بے ایمانی کے کلچرکوفروغ دیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورذوالفقارعلی بھٹو کو77کے ڈکٹیٹرشپ سانحے کاسامنانہ ہوتا توآج پاکستان کی تعمیروترقی کی تاریخ مختلف ہوتی۔