ملکوال:محلہ رکن روڈ کا ٹرانسفارمر خراب رہنا معمول،صارفین کومشکلات

ملکوال(سٹی رپورٹر)محلہ رکن روڈ نزد نادرا آفس کے رہائشیوں کے وفد نے صحافیوں کو بتایا کہ انکے محلے میں نصب شدہ ٹرانسفارمر ہر دوسرے دن خراب ہو جاتا ہے۔
جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ، اب پھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹرانسفارمر دو مرتبہ خراب ہوب چکا ہے اور بجلی کی بندش سے نہ صرف گھریلو نظام متاثر ہو رہا ہے بلکہ بچوں کی تعلیم، بیمار افراد کی دیکھ بھال اور کاروباری معاملات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ گیپکو چیف صورتحال کا نو ٹس لیں ۔