تتلے عالی:چرواہے پر تشدد ڈنڈوں سے بکری بھی مار ڈالی

تتلے عالی(نامہ نگار )کھیتوں سے چارہ کاٹنے سے منع کرنے کی رنجش پر12سالہ چرواہے پر کسی اور ڈنڈوں سے تشدد ،بکری بھی مارڈالی۔
نواحی گاؤں تنگ کلاں میں کھیتوں سے چارہ کاٹنے سے منع کرنے کی رنجش پر منظور،طیب وغیرہ نے عبدالرحمن کو تشد د کا نشانہ بنایا ، کسی اور ڈنڈے کے وار کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے کی بکری کوہلاک جبکہ بکرے کوزخمی کر دیا ،پولیس نے کارروائی شروع کر دی ۔