سمبڑیال:دھواں چھوٹی گاڑیوں ، بغیر سائلنسر کشوں کی بھرمار

سمبڑیال:دھواں چھوٹی گاڑیوں ، بغیر سائلنسر کشوں کی بھرمار

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )محکمہ ماحولیات و سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ کی عدم توجہی کے باعث۔۔۔

 سمبڑیال میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل و آٹو رکشوں کی بھرمار ہوگئی۔ ماحولیاتی آلودگی کے تحت کئے گئے سروے کے مطابق سمبڑیال شہر اور اسکے گردونواح کی شاہراہوں پر ہزاروں رکشوں میں سے 70 فیصد بغیر سائلنسر اور بغیر نمبر پلیٹ ہیں، دھو یں اور شور کی وجہ سے دن بدن گلے ، ناک کان اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بغیر نمبر پلیٹ رکشوں کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اسکے علاوہ پرانی گاڑیوں سے دھواں نکلتا نظر آتا ہے ۔ بغیر سائلنسر رکشے زیادہ تر سکول کے بچوں کو لانے اور لیجانے میں استعمال ہو رہے ہیں ۔ محکمہ ماحولیات اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ شہری تنظیموں کے نمائندوں، بزرگ شہریوں، بچوں کے والدین، سول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر اور حکومت کے افسر وں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بغیر سائلنسر کے رکشوں اور دھواں چھورتی گاڑیوں کو بند کریں یا بھاری جرمانے کریں اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے گاڑیوں کو بھی بند کر یا چالان کر یں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں