علی پور چٹھہ:جلوس کے راستوں سے ننگے تار نہ ہٹانے پر احتجاج
علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پور چٹھہ میں یوم عاشور انتہائی مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ منایا گیا ۔۔۔
تاہم گیپکو سب ڈویژن گیپکو کے ناقص انتظامات اور ایس ڈی او کے غیر ذمہ دارانہ رویے نے جلوسوں کے شرکا کو مشکل میں ڈال دیا۔ امام بارگاہوں کے سربراہوں اور عزاداروں نے احتجاج کیا ۔عزاداروں کا کہنا تھا کہ ننگے تاروں اور کھلے جوڑوں کو درست کیا گیانہ ہی تاروں کی رکاوٹوں کو ہٹایا گیا جس سے علم اور تعزیہ کو گزارنے میں دشواری رہی ۔