سیالکوٹ :نابالغ کار ڈرائیور نے 8سالہ بچی کو کچل دیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نابالغ کار ڈرائیور نے 8سالہ بچی کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق ہو گئی۔۔
تفصیلات کیمطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ ماڈل ٹا ئو ن میں محمد اشفا ق کی8سالہ بیٹی ایشال اویس کے ساتھ گھر کے باہر کوڑا پھینکنے گئی تو تیز رفتار گاڑی جس میں تین نابالغ سوار تھے نے ایشال کو ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ نامعلوم ڈرائیور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے اشفاق کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔