میونسپل عملہ کی غفلت سے نواب کالونی جوہڑ میں تبدیل
حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )حافظ آبادشہر کے سنگم میں علی پورروڈ پر واقع نواب کالونی میونسپل کمیٹی کے۔۔
عملہ وافسر وں کی غفلت سے جوہڑ میں تبدیل ہونا شروع ہوگئی۔ نواب کالونی کے گلہ نمبر2میں نکاسی آب کا نالہ بند ہونے سے پورے علاقہ میں نہ صرف تعفن پھوٹ رہاہے بلکہ علاقہ مکینوں کا اپنے گھروں کو جانا بھی محال ہورہاہے جس کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدیدا حتجاج کرتے ہوئے اسے ستھراپنجاب کی دھجیاں اڑانے کے متراد ف قراردیا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی بار میونسپل کمیٹی کے عملہ کو نکاسی آب کے نالہ کی بندش سے آگاہ کرچکے ہیں لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور اب مون سون بارشوں کے شروع ہوتے ہی پوراعلاقہ جوہڑ نما شکل اختیار کرتا چلا جارہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا کہ نواب کالونی میں نکاسی آب کے بند نالوں کی فوری صفائی کرواکے انہیں ذہنی اذیت سے بچایا جائے ۔