برصغیر میں اولیا کی خدمات ناقابل فراموش :ریحانہ ڈار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ٹکٹ ہولڈرریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ سیدناامام علی الحق شہید ؒفاتح سیالکوٹ ہیں ۔۔۔
اور انکی دین اسلام کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں،برصغیر پاک و ہند میں کفر و شرک کے خاتمے اور دین اسلام کی اشاعت کے سلسلہ میں اولیا کرام اور بزرگانِ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، بزرگان دین نے نہ صرف اسلام کی تبلیغ کی بلکہ ضرورت پڑنے پر اسلام کی آبیاری کیلئے اپنی جانوں کی قربانی بھی پیش کردی ،امام علی الحق المعروف امام صاحب کا شمار بھی اﷲ رب العزت کی انہی برگزیدہ ہستیوں میں ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے حضرت سید ناامام علی الحق شہید کے عرس پر چادر پوشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مہر محمد کاشف، عمران ڈار،سٹی صدرمیاں اعجازجاوید ودیگر کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ ٹکٹ ہولڈر مہر کاشف نے کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں اولیا کرام کی تعلیمات سے اسلام پھیلا اور لاکھوں کروڑوں قلوب ایمان کی دولت سے فیض یاب ہوئے ۔ عمران ڈار نے کہا کہ امام صاحب و دیگر خانقاہیں اور درگاہیں دْکھی انسانیت کے لئے قلوب کو اطمینان بخشنے والے مراکز ہیں ،وقت کا تقاضا ہے کہ بزرگان دین کی تعلیمات کو عام کیا جائے اور اس سلسلے میں ان بزگز یدہ ہستیوں کے عروس نہایت کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔