ڈسکہ :غیر معیاری گولی، ٹافی پاپڑی، سلانٹی کی فروخت، بچے بیمار
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملہ اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث ڈسکہ شہر اور گردونواح میں غیر معیاری گولی، ٹافی، پاپڑی، سلانٹی کی فروخت کے باعث بچے بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔
دکاندار کھلے عام جعلی کمپنیوں کا غیر معیاری مال فروخت کر رہے ہیں جبکہ سلانٹی کے پیکٹ درج شدہ مینو فیکچرنگ تاریخ سے قبل ہی مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مضر صحت اشیا کھانے سے بچے بیمار پڑ رہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے کوئی چیک کرنیوالا نہیں۔