سیالکوٹ :تجاوازت قائم کرنے والے مزید19افراد گرفتار، مقدمات درج
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) تجاوازت قائم کرنے والے مزید19افراد گرفتار، مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تھانہ رنگپورہ کے علاقہ میں پولیس نے شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوازت قائم کرنے کے الزام میں شاہد، قاسم، عبدالرحمن، یوسف، عالم، اکرم، مرتضیٰ، عثمان، ریاض، مبارک، حسن، عدیل، احسان،رئیس، عبدالحکیم، کاشف، ذیشان اور متعین کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔