سمبڑیال :بارش پرریلوے سٹیشن، بازار، گلیاں، محلے ڈوب گئے

سمبڑیال :بارش پرریلوے سٹیشن، بازار، گلیاں، محلے ڈوب گئے

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)محکمہ موسمیات کے الرٹ کے باوجود سمبڑیال انتظامیہ مون سون بارشوں کے پانی کے حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام، بارشی پانی میں ڈوب کر سمبڑیال ریلوے اسٹیشن، بازار، گلیاں، محلے بارشی پانی ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے۔۔۔

 شہریوں،عوامی حلقوں نے گزشتہ دنوں ڈی سی آفس میں دوران میٹنگ مون سون بارشوں کے پانی کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات کو بھی زبانی کلامی دعوے قرار دے دیا۔ تحصیل انتظامیہ سمبڑیال شہر اور ملحقہ علاقوں میں بارشی پانی کے نکاس کے انتظامات میں ناکام ہوگئی۔انتظامیہ کی مبینہ سستی اور عدم دلچسپی کے باعث محکمہ موسمیات کے الرٹ کے اور حکومتی ہدایات کے باوجود بارشی پانی کے نکاس کا معقول بندوبست نہ کئے جانے پر مسافروں کو ریلوے سٹیشن پر آنے جانے میں مشکلات در پیش ہیں وہاں پر شہریوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سول سوسائٹی اور عوامی حلقوں نے گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ آفس میں میٹنگ کے دوران کمشنر گوجرانوالہ کی سمبڑیال تحصیل انتظامیہ کو سمبڑیال میں مون سون بارشوں کے حوالے سے فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت پر عمل درآمد نہ ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں