اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر کابارشی پانی کے نکاس کاجائزہ
ڈسکہ (نامہ نگار)سعدیہ جعفر نے اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا چارج سنبھالنے کے بعدآفیسر بلدیہ کے ہمراہ شہر کا دورہ، بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آفیسر بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد،میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر صائم سلیم،اسسٹنٹ میونسپل آفیسر اسامہ محمودبھی موجود تھے ، انہوں نے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ کیا، نکاسی آب اور سڑکوں کی حالت کا جائزہ لیا ۔مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات چیک کیے اور موقع پرسڑکوں سے پانی کی فوری نکاسی احکامات جاری کئے اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ سعدیہ جعفر نے چیف آفیسر بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد اورعملے کی کارکردگی کو سراہا اور صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔