بارشوں پر گوجرانوالہ کو ڈینگی فری قرار دینے کا پلان خطرے میں ، سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مون سون کی بارشوں پرگوجرانوالہ کو ڈینگی فری قرار دینے کا پلان خطرے میں پڑ گیا جس پرضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے ڈینگی کی افزائش کی روک تھام کیلئے۔۔۔
شہر کے 76 قبرستانوں ،393 کباڑخانوں ،283 ٹائر شاپس اور21 نرسریوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ایک ماہ کے دوران مزید450سے زائد ڈینگی لاروے برآمد ہونے پر افسروں میں کھلبلی مچ گئی اورہیلتھ اتھارٹی کی ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں کی کارکردگی کا روزانہ بنیادوں پر جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ڈینگی کے لاورا کی تلفی اور عوامی آگاہی کو تیز کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا جس کیلئے ضلعی انتظامیہ ،پولیس ،صحت ،تعلیم ،زراعت ،کمیونٹی اینڈ ڈویلپمنٹ اور بلدیاتی اداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں محکمہ صحت اور محکمہ ماحولیات سرامکس فیکٹریوں کا ملبہ اور گندگی نزدیکی جگہ پر جمع کرنے کے لئے فیکٹر ی مالکان کو پابند کریں گے سروی لینس ٹیموں کو انسداد ڈینگی مہم کے دوران 76 قبرستان، 393 کباڑ خانے ، 283 ٹائر شاپس اور 21 نرسریوں کی خصوصی نگرانی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ۔