راہوالی :موٹر سائیکل ماں بیٹی سے پرس چھین کر فرار
راہوالی (نمائندہ دنیا )موٹر سائیکل سوار جھپٹا مار کر ماں بیٹی سے پرس چھین کر فرار ہوگئے۔
پرس میں 3لاکھ 10ہزار روپے ایک طلائی چین اور 2 موبائل فون تھے ۔اقبال ٹاؤن کی رہائشی زینت حنیف بیٹی کے ہمراہ رات 10 صدیق فیملی ہسپتال میں دو ا لینے آئی اوربعدازاں روڈ پر کھڑی تھیں کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار آیا جو جھپٹا مار کر بیٹی کے ہاتھ میں پکڑا بیگ چھین کر فرار ہو گیا ۔