سیالکوٹ :ڈاکوؤں نے گراسری سٹور سے 7 لاکھ روپے لوٹ لئے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صدر سرکل کے علاقہ مراکیوال میں 3 ڈاکوؤں نے گراسری سٹور سے 7 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔
ڈاکو دکان پر موجود عملہ کو تھپڑ بھی مارتے رہے واردات کے بعد فرار ہوتے ملزموں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہو گیا ،پولیس کوٹلی لوہاراں نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی