طالبعلم سے زیادتی اور ویڈیو وائرل،2 مجرموں کو عمر قید کی سزا

طالبعلم سے زیادتی اور ویڈیو  وائرل،2 مجرموں کو عمر قید کی سزا

ملکوال (سٹی رپورٹر)طالبعلم سے زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمہ میں 2 مجرموں کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔

تھانہ ملکوال کے مقدمہ 65/25 جس میں ایک نابالغ کیساتھ 2 لڑکوں نے زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کر دی تھی ۔ ایڈیشنل سیشن جج ملکوال خرم سلیم نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزموں زین شاہ اور شا ہ میر کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے عدالت سے گرفتار کروا کر جیل بھیج دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں