محکمہ صحت و بہبود آبادی کے زیر اہتمام عالمی دن پر آگاہی سیمینار
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت و بہبود آبادی کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی پر مقامی ہوٹل میں آگاہی سیمینار کاانعقاد کیاگیا۔
مہمانان خصوصی اے ڈی سی جی فیصل سلطان،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف اور سلطان احمد تھے ۔ سیمینار کا عنوان بااختیار نوجوان متوازن خاندان،ترقی کی راہ پر پاکستان تھا۔ شرکا کو بڑھتی آبادی، تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان نے متوازن خاندان خوشحال خاندان کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے معاشی اور معاشرتی مسائل کا حل ناگزیر ہے ۔