آصف زرداری جب چاہیں حکومت ختم ہو جائیگی:پیپلز پارٹی

آصف زرداری جب چاہیں حکومت ختم ہو جائیگی:پیپلز پارٹی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کی حکومت آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کی مرہون منت ہے ، آصف زرداری جب چاہیں گے حکومت ختم ہو جائے گی۔۔۔

پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مسلم لیگ ن بوکھلا گئی ہے آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے ، بلاول بھٹو زرداری جلد وزیراعظم ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو نے ٹکٹ ہولڈر این اے 78 گوجرانوالہ طارق محمود مغل کے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چودھری مالک ورک ایڈووکیٹ ، سینئر رہنما بائو ایوب مہر، پیپلز لیبر بیورو گوجرانوالہ کے صدر یونس قیصر کھوکھر، تحصیل گوجرانوالہ کے سینئر نائب صدر مشتاق احمد چیمہ، محمد رضوان و دیگر بھی موجودتھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف پروپیگنڈا سوچی سمجھی سازش ہے ، آصف زرداری ہی ملک کے صدر رہیں گے ، ان کے خلاف سازشیں کرنے والے جلد بے نقاب بھی ہونگے اور انجام کو بھی پہنچیں گے ، آصف زرداری کی صدارت میں جمہوریت ملک اور پارلیمان مضبوط ہو رہے ہیں ،سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں