ڈسکہ :مشن کمپاؤنڈ گراؤنڈ میں گٹروں او ربارش کا پانی جمع
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس سے چندگز کے فاصلہ پر واقع مشن کمپاؤنڈ گراؤنڈ میں گٹروں ،نالیوں او ربارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس اور صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس سے چند گز کے فاصلہ پر واقع مشن کمپاؤنڈگراؤنڈ میں کئی دنوں سے گٹروں نالیوں او ربارش کا پانی جمع ہے جس سے شہریوں اور کھلاڑیوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ،مشن کمپاؤنڈ گراؤنڈمیں شہری کرکٹ وغیرہ کھیلتے تھے اور مختلف تفریحی سرگرمیاں جاری رہتی تھیں ، اب گٹروں نالیوں اور بارش کے پانی کی وجہ سے کرکٹ سمیت تمام تفریحی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں ،مشن کمپاؤنڈ گراؤنڈکے ارگرد رہنے والے شہریوں نے بتایاکہ مشن کمپاؤنڈ گراؤنڈمیں کھڑے پانی سے بدبوکی وجہ سے سانس لینا بھی محال ہوگیا ہے ،مشن کمپاؤنڈ گراؤنڈکے ارگرد کئی افسر وں کی رہائشیں اور سکول بھی ہے مگر اس کے باوجود گراؤنڈ میں کھڑے پانی کونکالنے کا سد باب نہیں کیاجارہا ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔