وزیرآباد:اندرون شہر کا ناقص سیوریج شہریوں کیلئے وبال

وزیرآباد:اندرون شہر کا ناقص سیوریج شہریوں کیلئے وبال

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )لاکھوں آبادی پر مشتمل وزیرآباد شہر مسائل کا گڑھ بن گیا، کئی دہائیوں سے کسی سیاستدان یا بیوروکریٹ نے توجہ نہ دی ، سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔

 وزیرآباد شہر کے بیشتر علاقوں کی گلیاں محلے گندے پانی سے بھرے رہتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مختلف امور نمٹانے کیلئے مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے ، نماز کی ادائیگی کیلئے مساجد جانا مشکل ہو جاتا ہے جبکہ طالبعلموں اور روزمرہ کے کاموں کیلئے بازار جانے والے افراد کو بھی دشواری ہوتی ہے ۔ معمولی بارش سے بھی ناقص سیوریج اور نالہ سسٹم کی وجہ سے پورا شہر پانی میں ڈوب جاتا ہے جس کے باعث شہری گھروں میں محصور ہر کر رہ جاتے ہیں۔ اندرون شہر جناح کالونی،مسلم روڈ،کالج روڈ، محلہ کٹرہ مائی دا،حاجی پورہ،ڈسکہ روڈ، محلہ محمد پورہ،اللہ جوایا کالونی،عابد کالونی،سیالکوٹ روڈ،ماڈل کالونی،سکندر پورہ پر دونوں اطراف کی درجنوں گلیاں، الہ آباد کے مختلف علاقے ، نظام آباد، دھونکل روڈ،گوندل پورہ کے رہائشی ناقص سیوریج سسٹم کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر طرف ٹف ٹائل لگائی جا رہی جس کا کوئی فائدہ نہیں ،ٹف ٹائل اور دیگر ترقیاتی کام اتنی دیر تک بے سود ہیں جبکہ تک پورے شہر میں سیوریج سسٹم آبادی کے تناسب سے نہ ڈالا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں