گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی اعلانات تک محدود،ٹریفک مسائل میں اضافہ

گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی اعلانات تک محدود،ٹریفک مسائل میں اضافہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)متعد د بار اعلانات کے با و جود گڈز ٹرانسپورٹ اڈے شہرسے باہر منتقل نہ کئے جا سکے ۔۔

 شہرئی حدود میں قائم ان اڈوں سے جہاں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں تو وہیں ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہو تے ہیں مون سون کا سیزن چل رہا ہے بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوتا ہے لیکن جب بڑے بڑے کنٹینرز اور لوڈر ز گاڑیاں اس پانی سے گزرتی ہیں تو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔ گوجرانوالہ ضلع میں500سے زائد گڈز ٹرانسپورٹ اڈے ہیں جبکہ بائی پاس کی حدود کے اندر شہر میں 200سے گڈز ٹرانسپورٹ اڈے ہیں جہاں سے دوسرے شہروں سے سامان آتا جاتا ہے ،اڈوں کے باہر کنٹینر اور ٹرک کھڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہو تی ہے ۔محکمہ ٹرانسپور ٹ کی جانب سے شہری حدود سے باہرسرکاری اراضی کے انتخاب کیلئے کام شروع کیا گیا تھا لیکن ابھی تک جگہ کا انتخاب نہیں ہو سکا۔ دوسری طرف گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہم بھی شہری حدود سے باہر اڈے چاہتے ہیں لیکن اس کیلئے اراضی فراہم کی جائے ،ہم نے 30سال قبل انتظامیہ کو رقم بھی جمع کرائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں