نویں کے طلبہ کی با ئیو میٹرک کیلئے تاریخ بڑھانے کا مطالبہ

نویں کے طلبہ کی با ئیو میٹرک کیلئے تاریخ بڑھانے کا مطالبہ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے سیکرٹری اطلاعات سیف اللہ بٹ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ و دیگر تعلیمی بورڈز سے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔

 نویں جماعت کے طلبا و طالبات کی با ئیو میٹرک تصدیق کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے سیکرٹری بورڈ کو درخواست لکھ دی جس میں مو قف اختیار کیا ہے کہ اس وقت تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے باعث بند ہیں اور بہت سے طلبہ و طالبات اپنے آبائی علاقوں یا مختلف شہروں میں موجود ہیں جس کی وجہ سے ان کی با ئیو میٹرک حاضری ممکن نہیں ہو پا رہی۔انہوں نے کہا کہ با ئیو میٹرک تصدیق ایک اہم مرحلہ ہے جس میں تمام طلبہ کی موجودگی لازم ہوتی ہے تاکہ ریکارڈ میں کہیں کوئی کمی بیشی نہ ہو ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعطیلات کے بعد کسی مناسب تاریخ کا تعین کیا جائے تاکہ تمام طلبہ کی حاضری ممکن ہو اور با ئیو میٹرک عمل مکمل اور شفاف طریقے سے انجام دیا جا سکے ۔انہوں نے بورڈ سے امید ظاہر کی کہ وہ اس اہم مسئلے پر غور کرے گا اور جلد تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا تاکہ ادارے اور طلبہ دونوں کو سہولت میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں