نیشنل ہائی ویز پر سفر کیلئے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازم
کامونکے (نامہ نگار )سیکٹر کمانڈر نارتھ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
نیشنل ہائی ویز پر سفر کرنے والے تمام موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ اور لائنس کے سفر کرنے سے گریز کریں، موٹر سائیکل پر دونوں سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے موٹر سائیکل پر دو سے زیادہ افراد کا سوار ہونا بھی قانون کی خلاف ورزی ہے جس پر جرمانہ بھی ہو سکتا ہے ،موٹر سائیکل سٹرک کے انتہائی بائیں جانب چلائیں ،خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ ، گاڑی کی بندش اور قانونی کارروائی ہو سکتی ہے ۔