وزیرآباد:نو سربازوں نشہ آور جوس پلاکر 15 لاکھ روپے لوٹ لئے

وزیرآباد:نو سربازوں نشہ آور جوس  پلاکر 15 لاکھ روپے لوٹ لئے

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم ہوگئے ۔ نظام آباد عارف شہید روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گلی گرو کوٹھا کے رہائشی سے موٹر سائیکل اور 14 ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔

 دوسری واردات میں نوسربازوں نے سیالکوٹ کے رہائشی بیوپاری جمیل اور شمس دین کو چناب مویشی منڈی کے قریب نشہ آ ور جوس پلاکر 15 لاکھ روپے سے محروم کر دیا ،دونوں بیوپاری سیالکوٹ سے جانور خریدنے منڈی آئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں