احمد نگر سے 4 افراد گرفتار 15کلو سے زائد منشیات برآمد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ احمد نگر پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کر کے 14کلو780گرام چرس ،108گرام آئس ،540گرام افیون اور16ہزارروپے برآمد کر لئے ۔
ایس ایچ او بلال بٹ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں میں ناصر محمود ،سرفراز،عمر فاروق اورپنکش عرف مناشامل ہیں ۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتے اوروزیرآباد، گوجرانوالہ بھر میں فروخت کرتے تھے ۔