وزیرآباد :قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول میں نئی پرنسپل تعینات

وزیرآباد :قائداعظم ڈویژنل  پبلک سکول میں نئی پرنسپل تعینات

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول میں نئی پرنسپل کو تعینات کر دیا گیا ۔ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد میں مس انعم سعید کو پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے۔

 انہوں نے چارج سنبھال کر سکول کا وزٹ کیا ،سکول آمد کے موقع پر وائس پرنسپل مس سحرش اور محمد صفدر نے سٹاف کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا اور گلدستے پیش کئے ۔اس موقع پر پرنسپل انعم سعید نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گی اور سکول کے تعلیمی معیار کو مزید بلندیوں تک لے جانے کی کوشش کریں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں