علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں حاملہ خواتین الٹرا سائو نڈ کیلئے خواتین خوار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں خواتین خوار ہونے لگی، الٹرا ساؤنڈ کیلئے آنے والی حاملہ خواتین کے ساتھ ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف انتہائی بدتمیزی سے پیش آ نے لگا۔
علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں الٹرا ساؤنڈ والے کمرے کے باہر عورتوں کے ساتھ براسلوک کیا جانے لگا ، حاملہ خواتین کا کہنا ہے ہم گھنٹوں کھڑی رہتی ہیں اور درد سے بے حال ہیں اور الٹرا ساؤنڈ والی ڈاکٹریں پیزا برگر اور فون میں مصروف دکھائی دیتی ہیں ۔متاثرہ خواتین نے سیکرٹری ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔