اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اچانک دورہ

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا تحصیل  ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اچانک دورہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اچانک دورہ، ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی۔۔۔

 لازمی ادویات کی دستیابی اورمریضوں کو فراہمی کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ زیرعلاج مریضوں کی عیادت، ان سے طبی سہولیات، ڈاکٹرز کی دستیابی بارے استفسار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے امور کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے ہر مریض بچے کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں