وزیرآباد:مسافروین کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ،ڈرائیور اور ہیلپر جھلس گئے
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سیالکوٹ روڈ پر مسافر وین کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور اور ہیلپر جھلس گئے ۔
سیالکوٹ روڈ پر مسافر وین کے انجن میں پٹرول پائپ کے لیک ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور اور ہیلپر جھلس گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں کے سر کے بال جل گئے جبکہ وین مکمل جل گئی ،زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔