احمد نگر چٹھہ:نکاسی نہ ہونے سے بارش کا پانی گھروں میں داخل

احمد نگر چٹھہ:نکاسی نہ ہونے سے  بارش کا پانی گھروں میں داخل

احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا )شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، کلاسکے میں نکاسی آب نہ ہو نے کی وجہ سے گھروں میں پانی داخل ہو گیا ، جوہڑ کا بند بھی ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں سے گلیاں بازار جوہڑ کا منظر پیش کرتے نظر آ رہے ہیں، سینکڑوں گھروں پر مشتمل نواحی علاقہ کلاسکے نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے درجنوں سوسائٹیاں تو بنا دی گئیں مگر نکاسی آب کا مسئلہ حل نہ کیا جا سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں