سپر ایشیا نے ملتان میں ڈسپلے سنٹر قائم کر دیا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ہوم اپلائنسز بنانے والی پاکستان کی معروف کمپنی سپر ایشیا نے ملتان میں ڈسپلے سنٹر قائم کر دیا ،ملتان اورملحقہ علاقوں کے صارفین کو بھی سپرایشیا کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اور اعلیٰ معیار کی پراڈکٹس ایک چھت تلے مل سکیں گی۔
ڈسپلے سنٹر کے افتتاح پر ڈائریکٹرز فیصل افضل، عمر اشرف، سہیل یوسف، تیمور یوسف اور حمزہ فیصل موجود تھے ۔ سپرایشیا پاکستان کی واحد کمپنی ہے جو جدیدآٹو میٹک واشنگ مشین، ائیرکولر، واٹر ہیٹر، واٹرڈسپینسر، کچن اپلائنسز، ائیر پیوریفائر اور فین کی وسیع رینج تیارکرکے ملک بھرمیں فروخت کررہی ہے ۔ ملتان ریجن سے آئے ڈیلرز نے سپر ایشیا کی نئی انرجی سیونگ اور انویٹوو پراڈکٹ کو خوب سراہا ۔