9سالہ بچی سے زیادتی ، ملزم گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) تھانہ اروپ کے علاقہ سنگووالی میں ملزم نے مبینہ طور پر 9 سالہ معصوم بچی کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ،بتایا گیا ہے کہ سنگووالی کا رہائشی ملزم اقبال اپنے ہی علاقہ کی 9 سالہ بچی کو ورغلا پھسلا کر کھیتوں میں لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم اقبال کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔