عوام کو سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے :ڈپٹی کمشنر

عوام کو سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے :ڈپٹی کمشنر

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کہا ہے کہ ضلع کی تعمیر و ترقی خوبصورتی اور عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کا ہر شہر جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی زاہد محمود ہاشمی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا ،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے معاملات پر ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہی ہے ،ہماری کوشش ہے کہ وزیرآباد اور گوجرانوالہ کو پنجاب بھر میں مثالی شہروں کی فہرست میں لا کھڑا کریں ،انہوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو تسلی بخش قرار دیا ،انہوں نے مزید کہا کہ صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ،عوام کو سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں