سی آ ئی اے اہلکار پر چوری کی مو ٹر سائیکلیں بیچنے کا الزام

سی آ ئی اے اہلکار پر چوری کی مو ٹر سائیکلیں بیچنے کا الزام

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سی آئی اے میں تعینات پولیس اہلکار نے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلیں پولیس کی نمبر پلیٹس لگا کر اپنے گھر میں کھڑی کر دیں۔

 جبکہ متعدد موٹر سائیکلوں کو فروخت کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ لوہیانوالہ کے رہائشی عمران بٹ نے الزام لگایا ہے کہ اس کا بھائی عرفان گوجرانوالہ پولیس سی آئی اے میں پولیس ملازم ہے جو اے وی ایل ایس ونگ میں کام کرتا تھا اور لوگوں کی چوری شدہ موٹر سائیکلیں مالکان کے حوالے کرنے کے بجائے گھر میں لے آتا تھا جبکہ اس نے متعدد موٹر سائیکلیں فروخت بھی کی ہیں ۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار اب سی سی ڈی میں تعینات ہے اس پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے اگر پولیس اہلکار عرفان قصور وار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں