وزیرآباد:تجاوزات کیخلاف آ پریشن خانہ بدوشوں کے خیموں کا صفایا
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران وزیرآباد انتظامیہ نے خانہ بدوشوں کے خیمے اکھاڑ دئیے ۔
برسوں سے ریلوے واشنگ لائن کے اطراف میں موجود جھونپڑیوں کو مسمار کر دیا گیا، ساری رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد خانہ بدوش خواتین احتجاج کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آفس پہنچ گئیں اورشدید نعرے بازی کی ۔خواتین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ساری عمر کی محنت سے بنایا سامان بھی توڑ دیا ۔