سیالکوٹ:طالبعلم بہن بھا ئی کو ہراساں کرنے پر نا معلوم افراد کیخلاف مقدمہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹیو شن سے آنیوالے بہن بھائی کو ہراساں کرنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ ناصر روڈ پر جویریہ ثاقب کا 7 سالہ بیٹا اور14سالہ بیٹی ٹیوشن پڑھ کر گھر واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے دونوں بچوں کو ہراساں کیا اور لوگوں کے اکٹھا ہونے پر فرار ہوگئے ۔