سیالکوٹ 5:اگست احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آ ئی کی ریلی

سیالکوٹ 5:اگست احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آ ئی کی ریلی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نظریہ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔۔

 جسے دبانے کی کوششیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ان کی کوئی ساز ش کامیاب نہیں ہوگی ،آخر کار جیت حق و صداقت کی علمبردار پی ٹی آئی کی قیادت کی ہوگی جو برسر اقتدار آکر عوامی امنگوں کی ترجمانی اورملکی ترقی و خوشحالی کی خاطر بھرپور کردار ادا کرے گی، قوم مایوس نہ ہو جلد جابر و کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل ہوگی، پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی جاری جدوجہد کی تکمیل کا وقت زیادہ دور نہیں حکمرانوں کے پائو ں اکھڑ چکے ہیں یہ اقتدار کے ایوانوں سے جلد نکل بھاگیں گے قوم جس طرح تحریک انصاف کی جدوجہد میں اپنا مثالی کردار ادا کررہی ہے وہ لائق تحسین اورزندہ قوم ہونے کا ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5اگست کو عمران خان کی رہائی کے حوالے سے پرامن احتجاج کے لئے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صاجنرادہ حامد رضا نے کہا کہ نادیدہ قوتیں پی ٹی آئی اور اداروں کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرکے آپس میں لڑانے کی کوشش کررہی ہیں جوناکام ہوں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں