سیالکوٹ:گیس لیکیج سے دھماکہ میاں بیوی اور 3 بچے زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ممکنہ گیس لیکج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، ایک ہی گھر کے 5 افراد متاثر ہوگئے ۔
تھانہ کینٹ کے علاقہ عسکری کالونی نمبر 2 میں ممکنہ گیس لیکج کے بعد سوئچ آن کرنے سے بلاسٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 38سالہ علی باجوہ ان کی اہلیہ 32 سالہ شزا اور بچے 6سالہ ضرار، 3سالہ زاہد اور ایک سالہ زوریش کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پایا۔