این اے 66 ن لیگ کا قلعہ ،شاندار کامیا بی حاصل کرینگے :مستنصر گوندل
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )نائب صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
ضمنی انتخاب میں حصہ لینا ہر ووٹر کا جمہوری حق ہے ،مقامی سطح پر کسی بھی پارٹی سے وابستہ کارکن اعلیٰ قیادت سے ٹکٹ کیلئے درخواست دے سکتا ہے ، امیدوار کا چناؤ پارٹی کی قیادت کا صوابدیدی فیصلہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی خاص فرد کو ہی الیکشن کے لیے اہل سمجھنا، اور دوسرے امیدوار کو حصہ لینے سے روکنا یا پارٹی سے نکالنے کی دھمکیاں دینا، نہایت غیر جمہوری اور آمرانہ طرزِ فکر کی عکاسی کرتا ہے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ این اے 66 مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور ضمنی انتخابات میں پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔