کامونکے :چوری کی وارداتیں ، شہری مال وزرسے محروم
کامونکے (نامہ نگا ر)چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزرسے محروم ہوگئے ۔گزشتہ روز سبزی منڈی سے عمران ملک کا موبائل فون چوری ہوگیا۔
تتلے عالی روڈ سے نامعلوم چور صغیر احمد کا موبائل فون چوری کرکے لے گئے ۔موضع گہوگا کے زمیندار نوازش علی کے کھیتوں سے نامعلوم چور پیٹر انجن چوری کرکے لے گئے ۔بھروکی ورکاں کے امیر حمزہ کے ٹریکٹر کی بیٹری اور پنکھا نامعلوم چور لے گئے ۔حبیب پورہ کے محمد اعظم کے گھر پیسے اورطلائی زیورات چوری ہوگئے ۔قلعہ سوکھا سنگھ کے سیف اللہ کے ٹریکٹر کی بیٹری چوری ہوگئی۔ٹبہ محمد نگر میں منیر احمد کی فیکٹری سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر،جنریٹر اور دیگر سامان چوری کرلے گئے ۔چکیاں کلاں سے عالم دین کے سولر کا انورٹر،بجلی کی موٹر اور دیگر سامان چوری ہوگیا جبکہ مدھیریانوالہ کے افضل کی حویلی سے نامعلوم چور دو بکریاں چوری کرکے لے گئے ۔