وارڈ 2 گلاب پورہ ،گلیوں میں گندا پانی وبال جان

 وارڈ 2 گلاب پورہ ،گلیوں میں گندا پانی وبال جان

راہوالی (نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 نمبر گلاب پورہ میں صفائی اور گندے پانی کے نکاس اور ناقص انتظامات، نالیوں سے کیچڑ نانکالنے کی وجہ سے گندا پانی اوورفلو ہوکر گلیوں اور مکینوں کے گھروں کے سامنے پھرنے لگا۔

 جنازگاہ کو جانے والی مین گلی جس کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی کھلم کھلا پھر رہا ہے ۔ جناز گاہ اور قبرستان میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے کیلئے جانے والے لوگ گندے پانی کے جوہڑوں سے گزرنے پر مجبور جبکہ اس گندے پانی کے جوہڑوں پر پرورش پانے والے مچھر مکھیاں و دیگر زہریلے کیڑے مکوڑے کئی موزی بیماریوں کو پھیلانے کا سبب بننے لگے ۔ شہریوں نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں