تتلے عالی:گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے ، زیورات چوری
تتلے عالی(نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ودیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا۔ تتلے عالی میں ذوالفقار،احسن ،عاصم وغیرہ10 افرادنے پراپرٹی ڈیلر خلیل احمد کے۔۔۔
گھر کے تالے توڑ کرسیف الماری سے 3لاکھ45ہزار روپے ،4لاکھ50ہزار روپے کے طلائی زیورات چوری کرلئے ،مرالی والہ میں الیاس کے گھر سے ایک لاکھ50ہزار روپے ،50ہزار روپے کا سامان چوری ہوگیا،مرالی والہ میں نوید کے گھر سے 5ہزار روپے کے تار چوری ہو گئے ،کوٹ بلال میں شعیب کی سائیکل،دو چھت والے پنکھے ودیگر سامان چوری ہوگیا،تتلے عالی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔