چینی کی ذخیرہ اندوزی پر کاروائی،3گودام سیل

چینی کی ذخیرہ اندوزی پر کاروائی،3گودام سیل

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)چینی کے ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں کیخلاف ضلعی انتظامیہ متحرک، ایک ہفتے کے دوران448 فراد کے خلاف کارروائی کی گئی،3گودام سیل،3افراد گرفتار اور4لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ ، چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر چینی کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل ہے ۔ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA)کے افسر وں نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں۔ اس دوران مختلف گوداموں، دکانوں اور سپر سٹورز پر چھاپے مارے گئے جہاں مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے اور غیر قانونی ذخیرہ کرنے والے عناصر کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ایک ہفتہ میں32ہزار کارروائیوں کے دوران 448خلاف ورزیوں پر4لاکھ50ہزار جرمانہ،3 افراد گرفتار اور 3گوداموں کو سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے واضح کیا کہ عوامی مفاد میں کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ، کسی کو بھی صارفین کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں