حافظ آباد :ڈاکٹر ضیا اﷲ شاہ بخاری کے بڑے بھا ئی انتقال کر گئے
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر ڈاکٹر علامہ سید ضیا اﷲ شاہ بخاری کے بڑے بھائی، ممتاز دینی و علمی شخصیت ڈاکٹر سید عطا اﷲ شاہ بخاری وفات پا گئے۔
نمازِ جنازہ آبائی علاقے راجہ جنگ ضلع قصور میں ادا کی گئی جس میں علما کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جمعیت اہلحدیث کے ضلعی رہنماؤں میاں ایوب، عبدالحمید رحمانی و دیگر نے مرحوم کی دین کیلئے خدمات کو سراہا ۔