تتلے عالی:وار داتوں میں شہری رقم ، موبائل فونز سے محروم
تتلے عالی(نامہ نگار )ڈکیتی وچوری کے مختلف واقعات میں شہری لاکھوں روپے ،موٹر سائیکل ،موبائل فونز سے محروم ہوگئے ۔۔۔
گاؤں کوٹلی موڑ گاواں والہ کے قریب چار ڈاکوؤں نے اکمل سے ڈیڑھ لاکھ روپے ، موبائل فون چھین لیا،ڈاکوؤں نے اکمل کو باندھ کر تشدد بھی کیا، عبداﷲ پور کے قریب ایک ڈاکو نے گن پوائنٹ پرنوشہرہ ورکاں کے غلام رسول اور شکیل سے موٹر سائیکل نمبر جی اے او8798اور 25ہزار روپے ،موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ،بڈھا گورائیہ کے قرب دو ڈاکوؤں نے نوشہرہ ورکاں کے شرجیل سے 25ہزار روپے چھین لئے ،ماڑی بھنڈراں کے قریب دو ڈاکوؤں نے اشفاق سے 39ہزار500روپے اورموبائل فون چھین لیا،بڈھا گورائیہ کے قریب ماسک لگائے دو ڈاکوؤں نے دودھ فروش ابرار احمد سے 20ہزار روپے چھین لئے ، تتلے عالی کے سعید سے دو ڈاکوؤں نے ایک ہزار روپے ، موبائل فون چھین لیا، تتلے عالی میں طاہر کی موٹر سائیکل نمبر ایس ٹی او8070 دکان کے اندر سے چوری ہو گئی،بھاکرانوالی کے رفاقت کی موٹر سائیکل نمبر جی اے کیو7623حویلی سے چوری ہو گئی ۔