لیگی رہنما ثناور ارشد جوندہ نے شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا
راہوالی (نامہ نگار)حکو ن مت خالی پڑی سرکاری زمینوں اور زمیندار اپنی زمینوں میں ہر ایکڑ کے کناروں پر درخت لگا کر حفاظت کریں۔۔
تو سرسبز پاکستان بنا کر بدلتے ہوئے گرم موسم میں تبدیلی اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی ختم کیا جاسکتا ہے ، بحثیت پاکستانی شہری ہم سب کو سرسبز پاکستان کیلئے درخت لگا کر صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چودھری ثناور ارشد جوندہ نے اپنے فارم پر شہتوت کا پودا لگا کر موسم برسات کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال اور موجودہ شجرکاری سیزن میں اپنے ڈیر ے پر 200سے زائد درخت لگائے ہیں ۔