این اے 66 ضمنی الیکشن،6 امیدواروں کے کا غذات جمع
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )قومی اسمبلی کے حلقہ 66 وزیر آباد میں 18 ستمبرکو ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ۔
ریٹرننگ آفیسر اے ڈی سی آر شبیر حسین بٹ کے مطابق جن 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔ ان میں نااہل ہونے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے احمد چٹھہ کی اہلیہ عین چٹھہ، سابق ضلعی ناظم فیاض چٹھہ، بیگم عروج فیاض چٹھہ، مسلم لیگ (ن) کے مستنصر گوندل، عمر گوندل اور تحریک لبیک کے بصیرت علی شامل ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں کی تعداد 78 ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ، بریگیڈئیر بابر علائوالدین سمیت کئی اہم سیاسی رہنما آج کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے ۔